صفحات

Thursday, 18 August 2022

ہے جنت البقیع بزرگوں کی یادگار

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت بر بی بی فاطمہؑ


ہے جنت البقیع بزرگوں کی یادگار

ہیں اہلِ بیتِ پاک کے اکثر یہیں مزار

قبرِ جنابِ فاطمہ زہراؑ کے میں نثار

جس پر ہے اس کے فضل و فضائل کا انحصار

شامل جو اس میں خاک ہے آلِؑ رسولؐ کی

اس واسطے خدا نے یہ حُرمت قبول کی

قبرِ حسنؑ یہیں ہے، نہیں اس میں کچھ کلام

زین العباؑ کا بعدِ قضا ہے یہیں قیام

مدفوں یہاں ہیں باقرؑ و جعفرؑ سے بھی امام

کچھ اور بھی ہیں تُربتِ ساداتِ نیک نام

اصحابِؓ مصطفیٰؐ بھی یہاں دفن چند ہیں

قبروں سے جن کی اس کے مراتب بلند ہیں

کہتے ہیں سیدہؑ کا یہاں ہے جہاں مزار

کرسی و عرش اس کی فضیلت پہ ہیں نثار

میدانِ حشر ہو گا اسی جا سے آشکار

بچھے گا واں پہ تختِ خداوندِ روزگار

دربارِ ذوالجلال مقامِ بقیع ہے

کیا جنت البقیع کی شانِ رفیع ہے


کوثر علی کوثری (دلو رام کوثری)

No comments:

Post a Comment