صفحات

Tuesday, 16 August 2022

آقا کے ہمسفر ہیں آقا کے ہم نشیں ہیں

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


آقاﷺ کے ہمسفر ہیں آقاﷺ کے ہم نشیں ہیں

اِن کے جو مخالف ہیں، بدبخت ہیں، لعیں ہیں

بُوبکرؓ ہو عمرؓ ہو،۔ عثمانؓ ہو علیؓ ہو

سب صادق و امیں کے خدام بہتریں ہیں

ہجرت، تبوک، خیبر، خندق، بدر، یمامہ

آقاؐ جہاں چلے ہیں یہ بھی چلے وہیں ہیں

اصحابِؓ مصطفیٰﷺ پہ کرتے ہیں جو تبرأ

وہ دشمنِ نبیﷺ ہیں، وہ مارِ آستیں ہیں

جن کی زباں پہ بغضِ اصحابِؓ پیمبرؐ ہے

وہ خیر خواہ و مخلص اسلام سے نہیں ہیں

رب نے کہا ہے جن کو قرآں میں رضی اللہ

جو اُن پہ نکتہ چیں ہیں، مخلوق بدتریں ہیں

ہُدہُد وہ چاہے خود کو علامہ کہلوائیں

باہر سے مومنیں ہیں اندر سے مُشرکیں ہیں


ہدہد الہ آبادی

No comments:

Post a Comment