صفحات

Tuesday, 16 August 2022

تکمیل معرفت ہے محبت رسول کی

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


تکمیلِ معرفت ہے محبت رسولؐ کی

ہے بندگی خدا کی اطاعت رسولؐ کی

ہے مرتبہ حضورؐ کا بالائے فہم و عقل

معلوم ہے خدا کو ہی عزت رسولؐ کی

تسکین دل ہے سرور کون و مکاںؐ کی یاد

سرمایۂ حیات ہے الفت رسولؐ کی

انسانیت، محبت باہم،۔ تمیز، عقل

جو چیز بهی ہے سب ہے عنایت رسولؐ کی

فرمان رب پاک ہے فرمان مصطفیٰﷺ

احکام ایزدی ہیں ہدایت رسولؐ کی

اتنی سی آرزو ہے اے رب دو جہاں

دل میں رہے سحر کے محبت رسولؐ کی


سحر دہلوی

(کنور مہندر سنگھ بیدی)

No comments:

Post a Comment