صفحات

Thursday, 18 August 2022

بے مثل ذات اس کی یکتا صفات اس کی

 عارفانہ کلام حمدیہ کلام اسمائے ربی پر مبنی 


بے مثل ذات اس کی یکتا صفات اس کی


اللہ، نور، رحمٰن، خالق، غفور، باعث

رافع، شکور، باقی، خافض، صبور، وارث

بے مثل ذات اس کی، یکتا صفات اس کی


قدوس، حق، مؤخِّر، ارحم، حمید، واحد

قیّوم، حئ، مصوِّر، واجد، مجید، ماجد

بے مثل ذات اس کی، یکتا صفات اس کی


ظاہر، لطیف، باطن، اول، مقدِّم، آخر

مؤمن، ولی، مہیمن، قابض، قدیر، قادر

بے مثل ذات اس کی، یکتا صفات اس کی


متعالی و علی وہ، والی، غنی و مغنِّی

متکبر و قوی وہ، جبّار، برّ و باری

بے مثل ذات اس کی، یکتا صفات اس کی


وہ جلیل ہے، مذِل ہے، وہ منتقم، وہ مانع

وہ وکیل ہے، معِز ہے، وہ مقتدر، وہ جامع

بے مثل ذات اس کی، یکتا صفات اس کی


وہ رحیم ہے، حلیم اور، رزّاق اور محصِی

وہ علیم ہے، حکیم اور، غفّار اور ہادی

بے مثل ذات اس کی، یکتا صفات اس کی


وہ بدیع ہے، سمیع اور وہّاب، عدل، واسع

وہ شہید ہے، رشید اور توّاب، ضار، نافع

بے مثل ذات اس کی، یکتا صفات اس کی


فتّاح ہے، متین اور ملِک و ممیت و محیِی

قہّار ہے، عزیز اور، حکَم و معید و مُبدِی

بے مثل ذات اس کی، یکتا صفات اس کی


وہ خبیر ہے، بصیر اور، وہ صمد، ودود، مقسط

وہ کریم ہے، رقیب اور، وہ عفو، رؤف، باسط

بے مثل ذات اس کی، یکتا صفات اس کی


وہ عظیم ہے کبیر، اور نام اک مجیب اس کا

وہ مقیت ہے، حفیظ اور نام اک حسیب اس کا

بے مثل ذات اس کی، یکتا صفات اس کی


ہر آن، ہر جگہ عام، اس کا جلال و اکرام

وہ سلام و مالكُ المُلك، پیارے ہیں اس کے سب نام

بے مثل ذات اس کی، یکتا صفات اس کی


اسامہ سرسری

No comments:

Post a Comment