صفحات

Tuesday, 6 September 2022

ہر طرح سے ستا ستا کے مجھے

 ہر طرح سے ستا ستا کے مجھے

تھک گئے لوگ آزما کے مجھے

فرض کا راستہ دکھا کے مجھے

آپ کیوں سو گئے جگا کے مجھے

پاس تھے تو نہ قدر تھی میری

یاد کرتے ہیں دور جا کے مجھے

میں تمہیں یاد کر کے جیتا ہوں

جی نہ پاؤ گے تم بُھلا کے مجھے

حادثے تھے قدم قدم جاذب

اس نے رکھا بچا بچا کے مجھے


عتیق احمد جاذب

No comments:

Post a Comment