صفحات

Monday, 5 September 2022

کر چکی غم سے سرفراز مجھے

 کر چکی غم سے سرفراز مجھے

بھول جا اے نگاہِ ناز مجھے

پُھوٹ جائیں نہ آبلے دل کے

نہ ستا میرے غم نواز مجھے

کب تک آخر لہو رُلائے گا

تیرا حسنِ کرشمہ ساز مجھے

کون اب خاک چھانے در در کی

کھینچ لے نقش پائے ناز مجھے

رگ جاں سے قریب ہو کے بھی

نہ کیا آشنائے راز مجھے

کون اپنا ہے کون بے گانہ

ہاں کبھی تھا یہ امتیاز مجھے

اے شفقؔ ان کی بے نیازی نے

کر دیا خود سے بے نیاز مجھے


شفق چشتی

No comments:

Post a Comment