عارفانہ کلام نعتیہ کلام
لاؤں کہاں سے حوصلہ آرزوئے سپاس کا
جب کہ صفاتِ یار میں دخل نہ ہو قیاس کا
عشق میں تیرےؐ دل ہوا ایک جہانِ بے خودی
جان خزینہ بن گئی حیرت بے قیاس کا
لطف و عطائے یار کی عام ہیں بسکہ شہرتیں
قلبِ گناہ گار میں نام نہیں ہراس کا
دل کو ہو تجھ سے واسطہ لب پہ ہو نام مصطفیٰؐ
وقت جب آئے اے خدا! خاتمۂ حواس کا
طے نہ کسی سے ہو سکا تیرے سوا معاملہ
جانِ امیدوار کا حسرتِ محوِ یاس کا
حسرت موہانی
No comments:
Post a Comment