صفحات

Monday, 19 September 2022

وہ بت پرست تھا لیکن خدا سے ڈرتا تھا

 وہ بُت پرست تھا، لیکن خدا سے ڈرتا تھا

عجیب شخص تھا ہر انتہا سے ڈرتا تھا

وہ جس نے مٹی میں روندا تھا شاہ کے خیمے کو

وہ شہ سوار بھی اک بادشاہ سے ڈرتا تھا

جو سازشوں کی وساطت سے بادشاہ بنا

شہِ سپاہ، وہ اپنی سپاہ سے ڈرتا تھا

دراصل ٭پورو نے پسپا کیا **سکندر کو

شہِ سپاہ کا مؤرخ پے شاہ سے ڈرتا تھا

گزر سکا نہ وہ گجرات سے کہیں آگے

سپاہ پورو سے اور شاہ سپاہ سے ڈرتا تھا

تِرے عتاب سے ڈرتا تھا اعتزاز احسن

وگرنہ ایسا جواں۔ کس بلا سے ڈرتا تھا


اعتزاز احسن 


٭پورو: پورس

سکندر: یونان کا سکندر، الیگزینڈر**

No comments:

Post a Comment