صفحات

Monday, 19 September 2022

یہی بہت ہے ہوا میں ابھی نشاں مرا ہے

 یہی بہت ہے ہوا میں ابھی نشاں مِرا ہے

دِیے کی لو سے یہ اٹھتا ہوا دھواں مِرا ہے

جو تیرے ساتھ کھڑے ہیں وہ تیرے ساتھ نہیں

تجھے میں کیسے بتاؤں؟ فلاں فلاں مِرا ہے

تُو کُند خنجر و تلوار سے ہی کاٹ مجھے

مِرے عدو! نہ پریشاں ہو، امتحاں مِرا ہے

میں جب بھی چاہوں اسے بازوؤں میں بھر لوں گا

وہ شخص جتنا بھی ہے مجھ سے بد گماں مِرا ہے

ہوا کا خوف بندھا ہے مِرے پروں سے، مگر

میں مطمئن ہوں کہ پیڑ ایسا سائباں مِرا ہے


فاخر رضوی

No comments:

Post a Comment