صفحات

Tuesday, 20 September 2022

شہر طیبہ کے چمن کی ہر کلی کی خیر ہو

 عارفانہ کلام نعتیہ کلام


شہر طیبہ کے چمن کی ہر کلی کی خیر ہو 

میرے آقاﷺ کے مدینے کی گلی کی خیر ہو

سوئے طیبہ جا رہے ہیں قافلے عشاق کے 

ہر گدائے مصطفٰیؐ کی حاضری کی خیر ہو

مانگتے ہیں خیر اکثر لوگ اپنے واسطے 

مصطفٰیؐ کے لب پہ ہے ہر اُمتی کی خیر ہو

آپﷺ کے صدیقؓ کا رتبہ رہے بالا سدا 

آپؐ کے شبیرؑ و شبرؑ اور علیؑ کی خیر ہو

جب بلالؓ با صفا کو کافروں نے دی سزا 

عشق بولا تِری عاشق عاشقی کی خیر ہو

آپؐ کو پہنچا دیا جب غار میں صدیقؓ نے 

خود خدا بولا؛ تمہاری دوستی کی خیر ہو

کربلا میں حق ادا تُو نے کیا اسلام کا 

اے علیؑ کے لال تیری بندگی کی خیر ہو

لکھ رہے ہیں جو ثنائے مصطفٰیؐ ناصر سدا 

ایسے سارے شاعروں کی شاعری کی خیر ہو


ناصر چشتی

No comments:

Post a Comment