صفحات

Tuesday, 20 September 2022

دل میں ہے حب نبی تو ہے ہماری زندگی

 عارفانہ کلام نعتیہ کلام


دل میں ہے حُبِ نبیﷺ تو ہے ہماری زندگی

ذکرِ احمدﷺ میں کروں ساری کی ساری زندگی

ہو زباں پر ہر گھڑی ذکرِ محمدﷺ مصطفیٰؐﷺ

نام بس لیتا رہوں جب تک ہے جاری زندگی

یہ مِرے آقاؐ کا مجھ پر ہے کرم کہ میں نے بس

مصطفٰیﷺ کے دین پر چل کر گزاری زندگی

جو خدا کے دین سے بھٹکے ہوئے تھے بُت پرست

سرورِ عالمﷺ نے سب کی ہے سنواری زندگی

نامِ احمدﷺ سے دلوں میں پھیلتی ہے روشنی

نامِ احمدﷺ سے جڑی ہے بس ہماری زندگی

چھپ نہیں سکتا کبھی اسمِ محمدﷺ دہر میں

احمدِ مُرسلﷺ نے ہے ایسی گزاری زندگی

کائناتِ رب سے پہلے یہ جہاں روشن ہوا

کُن سے بھی پہلے خدا نے جب اتاری زندگی

دین نے مانگا لہو تو ابنِ حیدرؑ نے کہا؛

ہو نبیﷺ کے دین پر قربان پیاری زندگی


فرقان حیدر

No comments:

Post a Comment