صفحات

Tuesday, 20 September 2022

صد شکر میرے دل میں ہے الفت رسول کی

 عارفانہ کلام نعتیہ کلام و منقبت


صد شکر میرے دل میں ہے الفت رسولؐ کی

تب ہی تو مل گئی ہے شفاعت رسولؐ کی

جاؤ اگر مدینے کی گلیوں میں آج بھی

مہکی ہوئی فضا میں ہے شفقت رسولؐ کی

دشمن سے بھی کلام کِیا خوشدلی کے ساتھ

اتنی حسیں تھی دوستو! فطرت رسولؐ کی

کعبہ فراقِ یار میں رویا تھا رات دن

دل پر لکھی ہے آج بھی ہجرت رسولؐ کی

کتنا کرم ہے آج بھی نیلم کے حال پر

شامل ہے زندگانی میں سُنت رسولؐ کی


نیلم بھٹی

No comments:

Post a Comment