ایک مشہور گیت پر کی گئی تضمین حاضر خدمت ہے
یہ کھٹمل یہ مکھی یہ مچھر کی دنیا
یہ لنگور، بھالو، یہ بندر کی دنیا
یہ کتوں، گدھوں اور خچر کی دنیا
یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے
یہ عورت یہ مردوں یہ چھکوں کی دنیا
نہتوں کی ہتھیار بندوں کی دنیا
یہ ڈاکو پولیس اور غنڈوں کی دنیا
یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے
جنابوں کی عزت مآبوں کی دنیا
یہ اچھوں کی دنیا، خرابوں کی دنیا
یہ چمچوں کو ملتے خطابوں کی دنیا
یہ دنیا اگر مل بھی جائے تو کیا ہے
محمد احمد علوی
No comments:
Post a Comment