صفحات

Friday, 2 September 2022

میں نعت شفیع امم لکھ رہا ہوں

عارفانہ کلام نعتیہ کلام


میں نعتِ شفیعِ اممﷺ لکھ رہا ہوں

میں ان کو خدا کا کرم لکھ رہا ہوں

وہ مولا سے اُمّی لقب پانے والے

انہیں تاجدارِ حرمﷺ لکھ رہا ہوں

ہیں شافعِ روزِ جزا میرے آقاﷺ

تبھی ان کو ابرِ کرم لکھ رہا ہوں

شب و روز نعتِ نبیﷺ میں مگن ہوں

مگر پھر بھی غم ہے کہ کم لکھ رہا ہوں

خدا پر خدا کی خدائی ختم ہے

نبوّت کو انﷺ پہ ختم لکھ رہا ہوں

ابوبکرؓ و فاروقؓ و حیدرؓ، غنیؓ ہوں

محمدﷺ کے نقشِ قدم لکھ رہا ہوں

تصوّر میں ارشد ہے نامِ محمدﷺ

قلم خم ہے آنکھیں ہیں نم لکھ رہا ہوں


سعید ارشد

No comments:

Post a Comment