صفحات

Tuesday, 6 December 2022

ظاہری طور طریقے کو کہاں مانتے تھے

 ظاہری طور طریقے کو کہاں مانتے تھے

دنیا والے مِرے رُتبے کو کہاں مانتے تھے

میں اگر شعر نہ کہتا تو مِرے شہر کے لوگ

ایک لوہار کے بیٹے کو کہاں مانتے تھے

یار چل تُو ہی بتا! تُو تو ہمیں جانتا ہے

ہم سے پتھر کسی صدمے کو کہاں مانتے تھے

وہ تو اک آنکھ بدلنے سے ہمیں علم ہوا

ورنہ ہم بخت کے لکھے کو کہاں مانتے تھے

پھر تمہیں چومنا پڑتی تھیں ہماری آنکھیں

تیرے ہوتے ہوئے سونے کو کہاں مانتے تھے 

ایک ان دیکھا خدا مان رہے تھے اب تک

تجھ سے پہلے کسی بندے کو کہاں مانتے تھے


جہانزیب ساحر

No comments:

Post a Comment