صفحات

Saturday, 3 December 2022

جناب قیس سے پوچھو کے دلبری کیا ہے

جناب قیس سے پوچھو کے دلبری کیا ہے

تم اس سے پوچھ رہے ہو بہادری کیا ہے

دشمنی کیسے بتائے گی دوستی کیا ہے

اندھیرا کب یہ بتایا ہے روشنی کیا ہے

یہ شعر فہمی ہے کیا چیز شاعری کیا ہے

سخنوروں ںسے بھی پوچھو سخنوری کیا ہے

جو بے حجاب تجھے دیکھ لے کہیں جانا

فرشتہ ہو تو بہک جائے آدمی کیا ہے

ہاں والدین کو گھر سے نکال دیتے ہیں

اس عہد نو میں جہالت کی بھی کمی کیا ہے

امیر شہر فقیری مزاج رکھتا ہے

فقیرِ شہر دکھائے تونگری کیا ہے

خدا کی راہ میں سر بھی کٹانا پڑتا ہے

تمہیں یہ علم نہیں ہے پیعمبری کیا ہے


رضا حیدری

No comments:

Post a Comment