صفحات

Wednesday, 8 March 2023

نصاب عشق میں باب وفا ضروری ہے

 نصابِ عشق میں بابِ وفا ضروری ہے

یہی نہیں ہے ضروری تو کیا ضروری ہے

تمہارا ہونا ضروری ہے، تو مِرا ہونا

بڑا ضروری تھا بے شک بڑا ضروری ہے

خراج مانگتا ہے انقلاب کا رستہ

یہ کربلا ہے، یہاں حادثہ ضروری ہے

یہ انتظار کنارے لگے یا پھر ڈوبے

ہو چاہے جو بھی مگر فیصلہ ضروری ہے


نعیم ضرار

No comments:

Post a Comment