صفحات

Tuesday, 7 March 2023

غم زندگی نے لا کر ہمیں اس جگہ پہ مارا

 غمِ زندگی نے لا کر ہمیں اس جگہ پہ مارا

جہاں اِس طرف کنارا نہ ہے اُس طرف کنارا

یہ عجیب سا جہاں ہے یہاں سب ڈسے ہوئے ہیں

کوئی دشمنی کا مارا،۔ کوئی دوستی کا مارا

کئی کام رہ گئے ہیں تِرے عشق کے سبب سے

تِرے ساتھ بھی خسارا، تِرے بعد  بھی خسارا

کوئی دوسرا نہیں ہے، مِری زندگی میں شامل

تِرے عشق نے بگاڑا، تِرے عشق نے سنوارا

تِرے شائبے میں ہم نے کبھی جب پلٹ کے دیکھا

کسی اور نے صدا دی،۔ کسی اور نے پکارا


ابرار ندیم

No comments:

Post a Comment