عارفانہ کلام حمد نعت مقبت
آپ کی شان عجب شان رسول اکرمﷺ
آپﷺ اللہ کے مہمان رسول اکرمﷺ
روزِ اول کے ہیں عنوان رسول اکرمﷺ
اور محشر کے ہیں سلطان رسول اکرمﷺ
آپﷺ تکمیل مساوات، امیں و صادق
آپﷺ ہیں افضل الانسان رسول اکرمﷺ
آپﷺ کے ماننے والوں میں ضروری تو نہیں
صرف شامل ہوں مسلمان رسول اکرمﷺ
آپﷺ ہی کی تو بدولت ہے میسر ہم کو
وہ جسے کہتے ہیں قرآن رسول اکرمﷺ
آپﷺ اکرام ہی اکرام، عطائے اول
آپﷺ احسان ہی احسان رسول اکرمﷺ
آپﷺ کا ذکر ہے وہ ذکر کہ جس کو سن کر
پختہ ہو جاتا ہے ایمان رسول اکرمﷺ
روندر جین/رویندر جین
نابینا بھارتی گیت کار و موسیقار
No comments:
Post a Comment