صفحات

Thursday, 4 May 2023

لو آ گیا زمیں پہ وه مظلوم کربلا

 عارفانہ کلام حمد نعت مقبت

در مدح امام حسینؑ 


لو آ گیا زمیں پہ وه مظلومِ کربلا

لو سجدۂ خدا میں وه سر کو جھکا دیا

لو گھٹ رہا ہے خنجر و گردن کا فاصلا

بى بى وه اک تڑپ کے نکل آئی بے ردا

مقتل کى راه ٹھوکریں کھانے میں کٹ گئی

آ کر بہن شقى کى چھرى سے لپٹ گئی


کہنے لگى تڑپ کے یہ ظالم سے، ٹھہر جا

للّه، اب تو ظلم و تعدى سے ہاتھ اٹھا

اس وقت تو خدا کے لیۓ یہ ستم نہ ڈھا

بھیا کو میرے چھوڑ دے، مجھ پر چھرى چلا

بھائی ہے میرا مادر ذى شان کى گود میں

بیٹے کو تو شہید نہ کر ماں کى گود میں


ظالم نے ایک بھى نہ سنى اس غریب کى

لو آستیں الٹ کے جفا کو بڑھا شقى

لو زلزلہ وه آنے لگا، وه چھرى چلى

فریاد یا محمدﷺ و فریاد یا علیؑ

زہراؑ پکاریں، ہائے مِرا لال مر گیا

انسانیت کے قلب میں خنجر اتر گیا


ساحر لکھنوی

سید قائم مہدی نقوی 

No comments:

Post a Comment