صفحات

Wednesday, 10 May 2023

تم نے رہنے کے لیے تنہائی چنی ہے

 تنہائی کا معبد


تم نے رہنے کے لیے تنہائی چنی ہے

کرایہ دار بن کر رہو گے

یا مالک مکان؟

دیکھو، بہت فرق ہے

کرایہ دار تنہائی کی تنگ گھاٹیوں سے

گھبرا کر بھاگ سکتا ہے

فیصلہ بدل سکتا ہے

لیکن مالک کو سہنا پڑتی ہے

دیواروں کی سیلن

ٹپ ٹپ کرتے نل کا شور

بلب کی مسلسل پیلی روشنی

دیوار پر مصلوب کلاک کی ٹک ٹک

جون کی تپتی دوپہریں

جنوری کی یخ راتیں

اچھا تم سچ میں سہ لو گے


صنوبر الطاف

No comments:

Post a Comment