صفحات

Thursday, 4 May 2023

زخم ہیں کچھ جو فقط تم کو دکھانے والے

 زخم ہیں کچھ جو فقط تم کو دکھانے والے

پر تِرے پاس بھی مرہم ہیں زمانے والے

میں تِرے صدقے مِرے دل کو دُکھانے والے

عیش کے دن تھے یہی جشن منانے والے

نیکی نے تیری اذیت ہی بڑھا دی میری

بد دعا تجھ کو مِری جان بچانے والے

کون کرتا ہے ہوں احسان کسی پر کوئی

چوم لوں ہاتھ تِرے زہر پلانے والے

یوں محبت میں مُکرنا، یوں جدا ہو جانا

تیرا مشکور ہوں یہ سب کچھ سکھانے والے


زبیر قلزم

No comments:

Post a Comment