صفحات

Thursday, 6 July 2023

اشرف الانبیاء افضل الانبیاء اے حبیب خدا

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


اشرف الانبیاء افضل الانبیاء اے حبیب خدا 

خاتم الانبیاء سید الانبیاء اے رسول خداﷺ 

آج خادم تِرے تیری ناموس پر اپنی جانوں کا نذرانہ دیتے رہے 

اپنی جانیں ہتھیلی پہ رکھے ہوئے 

گولیاں اپنے سینوں پہ کھاتے رہے 

اور تیرے ہی نعرے لگاتے رہے 

اے رسولﷺ خدا دیکھیے تو ذرا

حق کا پرچم اٹھائے زباں سے تیرا نام لیتے ہوئے 

چل پڑے یہ جہاں چھوڑ کر عشق کی داستانیں سناتے ہوئے 

سر کٹاتے ہوئے گیت گاتے ہوئے 

اے رسولﷺ خدا سب کے فریاد رس دیکھیے تو ذرا 

ظلم ہوتا رہا آج لاہور میں اس شقی دور میں 

سب یزیدوں کی طاقت اکٹھی ہوئی اور کمزور میں

اے رسولﷺ خدا آج آنکھوں سے بہتا لہو دیکھ لے 

آج لاہور میں تیرے عشاق باطل سے ٹکرا گئے اور مارے گئے

مرنے والے لہو سے یہ پیغام لکھ کر امر ہو گئے 

وقت کے ہر  یزیدی پلیدی کو سمجھا گئے 

ہر عدوئے نبیؐ قابل قتل ہے واجب القتل ہے


مزمل بانڈے

No comments:

Post a Comment