صفحات

Thursday, 6 July 2023

کرم کی بھیک ہو شاہ غریباں یا رسول اللہ

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت سلام


کرم کی بھیک ہو شاہ غریباں یا رسول اللہﷺ

کئی برسوں سے بیٹھا ہوں پریشاں یا رسول اللہﷺ

نظر آنے لگی مجھے دنیا بے نور جانے کیوں

مِرے بھی شہر میں ہو اب چراغاں یا رسول اللہﷺ

سمجھ نہیں آتی جاؤں کہاں میں اس خسارے میں

زمین و آسماں مجھ سے گریزاں یا رسول اللہﷺ

زبان سے لفظ بھی کوئی ادا ہم کر نہیں سکتے

کسی سکتے میں ہیں سارے ہی انساں یا رسول اللہﷺ

اذانوں کی صدائیں سن کے ہم خاموش بیٹھے ہیں

ہمیں ہونا پڑے گا اب پشیماں یا رسول اللہﷺ

کبھی اے کاش جا پہنچوں مدینے کی میں گلیوں میں

کئی دن سے بہت ہوں میں پریشاں یا رسول اللہﷺ

ہوا، سورج، ستارے بدگماں ہونے لگے مجھ سے

میں کس منہ سے کہوں خود کو مسلماں یا رسول اللہﷺ


نوید مرزا

No comments:

Post a Comment