صفحات

Thursday, 6 July 2023

بہت رنگین دلکش ہے مجازی پیار کی دنیا

 بہت رنگین دلکش ہے مجازی پیار کی دنیا

ابھرنے ہی نہیں دیتی لب و رخسار کی دنیا

زمانہ سے جدا کر دے حقیقت کو فنا کر دے

فقط خوابوں میں لے جائے حسیں دلدار کی دنیا

یہاں جُھوٹوں کا میلہ ہے جو بولے سچ اکیلا ہے

یقیں گر ہے نہیں دیکھو ذرا اخبار کی دنیا

غریبوں کو ستاتی ہے امیروں کو بناتی ہے

لڑا کر صرف انساں کو چلے سرکار کی دنیا

طلب سورج کی مت کرنا نہ دامن آگ سے بھرنا

چراغوں سے منور تم کرو گھر بار کی دنیا

ضرورت ڈھونڈ لیتی ہے کہ رستہ مل ہی جاتا ہے

کرے آدم اگر کوشش کُھلے اسرار کی دنیا


صابر عثمانی

No comments:

Post a Comment