صفحات

Wednesday, 5 July 2023

جو عنایت کریں سرکار مدینہ

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


جو عنایت کریں سرکارِ مدینہﷺ

میں بھی کر لوں کبھی دیدارِ مدینہ

اسی در سے تو شفا مجھ کو ملے گی

وہﷺ مسیحا، میں ہوں بیمارِ مدینہ

ہے جہاں جنسِ عنایاتِ فراواں

میں بھی دیکھوں گی وہ بازارِ مدینہ

میں اسی عشق میں مر کر بھی جیوں گی

ہوں ہمیشہ سے وفادارِ مدینہﷺ

میں وہاں چوموں گی روضے کو لبوں سے

جو اجازت دیں وہ مختارِ مدینہﷺ

وہ در و بام، گلی، کو چے حسیں تر

میں تو ہوں کب سے پرستارِ مدینہ

کُھلے رحمت کے سبیلہ پہ دریچے

ہو گئی اب وہ قلمکارِ مدینہ


سبیلہ انعام صدیقی

No comments:

Post a Comment