صفحات

Tuesday, 4 July 2023

رتبہ نبی کی ماں کا بھی پہچان میں رہے

عارفانہ کلام حمد نعت منقبت

ماں


مصرعہ ہر اک شعور کی میزان میں رہے

رتبہ نبیﷺ کی ماں کا بھی پہچان میں رہے

حق پر نظر تو دل مِرا قرآن میں رہے

اے بابِ علم اذنِ سخن چاہیے مجھے

عزمِ حسینؑ و حلمِ حسنؑ چاہیے مجھے

پروردگار ماں کی محبت کی ہے دلیل

اور ماں ہے خود خلوص کی ایثار کی فصیل

سینے پہ کائنات کے احساس کی ہے جھیل

عادل خدا کی ذات تو یہ ماں بھی ہے عدیل

اس ماں سے بڑھ کے کون ہے بالا بتائیے

اس ماں سے بڑھ کے چاہنے والا بتائیے

رحمت خدا کی عظمتِ نسواں ہے ماں کا نام

افسانۂ حیات کا عنواں ہے ماں کا نام

دولت وفا کی عزتِ انساں ہے ماں کا نام

بے شک خدائے پاک کا احساں ہے ماں کا نام

لفظوں سے جس کے آتی ہے خوشبو وہ پھول ہے

معراج ساری ماؤں کی بنتِ رسولﷺ ہے

صفدر دو رب کو ماں کی محبت کا واسطہ

بنتِ نبیﷺ کی عفت وعصمت کا واسطہ

اُن کے کرم کا رحمت و عظمت کا واسطہ

اصغر سے شیر خوار کی تُربت کا واسطہ

یہ مرثیہ بھی بنتِ نبیﷺ کو قبول ہو

ہر ماں کی قبر پر تری رحمت نزول ہو


صفدر ہمدانی

No comments:

Post a Comment