صفحات

Tuesday, 4 July 2023

ازل سے محو تماشائے یار ہم بھی ہیں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ازل سے محوِ تماشائے یار ہم بھی ہیں

جمالِ شاہِ اُممﷺ پر نثار ہم بھی ہیں

نظر جو اُنؐ کی ہوئی ہم خزاں نصیبوں پر

تو پھر کہیں گے کہ رشکِ بہار ہم بھی ہیں

اس ایک بات پہ ہے فخر ہم غریبوں کو

کہ اُنؐ کے اُمتیوں میں شمار ہم بھی ہیں

یہ اُس کریمؐ کا در ہے کہ تاجدار جہاں

پکارتے ہیں کہ اُمیدوار ہم بھی ہیں

صبا سے کہ دو کہ جالی کو چُومنے کے لیے

بس ایک تُو ہی نہیں، بے قرار ہم بھی ہیں

جو پُل صراط پہ ہم پر بھی پڑ گئی وہ نظر

تو پھر نصیر! سمجھ لو کہ پار ہم بھی ہیں


سید نصیرالدین نصیر

No comments:

Post a Comment