صفحات

Wednesday, 5 July 2023

اب تو بچائے مجھ کو خدا ہی

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


اب تو بچائے مجھ کو خدا ہی

انﷺ کا تبسم، میری تباہی

حسن کے جلوے، عشق کے چرچے

میری وفا کی دیں گے گواہی

جلوۂ رخ ہے پرتو رحمت

سایۂ گیسو،۔ ظلِ الٰہی

راہ وفا میں کون کسی کا

عشق ہی منزل، عشق کی راہی

مجھ کو سنبھالیں آپ خدارا

چاہے سمجھ لیں مجھ کو برا ہی

دل کی لگی پھر شعلہ فگن ہے

آنچ نہ آئے ان پہ الٰہی

چھوڑ کے ان کے شہر کی گلیاں

کون پھرے اب واہی تباہی

میں ہوں نصیر اب ان کا گداگر

بیٹھے بٹھائے مل گئی شاہی


سید نصیرالدین نصیر

No comments:

Post a Comment