صفحات

Wednesday, 5 July 2023

آتا ہے جب بھی لفظ محمد اذان میں

عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


آتا ہے جب بھی لفظِ محمدﷺ اذان میں

میلاد ہونے لگتا ہے دل کے مکان میں

صورت کی اُنؐ کے سیرت و کردار کی کہیں

ملتی نہیں مثال کسی بھی جہان میں

حضرت حلیمہ آپ کی گودی کے لعل سا

دھرتی پہ تھا نہ کوئی کہیں آسمان میں

عشقِ رسولِؐ ہاشمی کی ہے یہ بھی عطا

نعتیں سُنوں تو شہد ٹپکتا ہے کان میں

خواہش ہے مسجدِ نبیؐ میں بیٹھ کر کبھی

لکھتا رہوں قصیدے میں آقاؐ کی شان میں

اِک عاشقِ رسولؐ کا بس یہ علاج ہے

ہو ذکر اُنؐ کا جان پھر آتی ہے جان میں

اشعر درودﷺ اور ثنا کے طفیل ہی

تاثیر آ گئی ہے ہماری زبان میں


مرتضیٰ اشعر

No comments:

Post a Comment