صفحات

Thursday, 6 July 2023

ہے نعت رقم کرنی مدحت کا سلیقہ دے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


ہے نعت رقم کرنی مدحت کا سلیقہ دے

اک لفظ ہی ایسا دے جو نعت کو چمکا دے

سرکارِ دو عالمﷺ کا جب نام قلم لکھے

اک سجدۂ تعظیمی قرطاس پہ خامہ دے

اس ظلمتِ عالم میں ہو کام ضیا پاشی

تو میرے چراغوں کو مالک وہ اُجالا دے

نسبت سے محمدﷺ کی ہے فخر مگر آقا

کچھ اسوۂ کامل کا کردار پہ سایا دے

دربار رسالتؐ میں بن مانگے ہی ملتا ہے

تسنیم تو دامن کو بس سامنے پھیلا دے


تسنیم عابدی

No comments:

Post a Comment