صفحات

Tuesday, 10 October 2023

کاتب تقدیر میرے حق میں کچھ تحریر ہو

 کاتبِ تقدیر میرے حق میں کچھ تحریر ہو

رنج ہو یا شادمانی کچھ تو دامن گیر ہو

آبِ رودِ زیست کے کچھ گھونٹ زہریلے بھی ہوں

میں نے کب چاہا تھا ہر قطرہ مجھے اکسیر ہو

عہدِ آزادی سے بہتر قیدِ زنداں ہو تو پھر

توڑ دینے کی قفس کو کیوں کوئی تدبیر ہو

تیز لہریں آ ہی جاتی ہیں مٹانے کے لیے

جب لبِ ساحل گھروندا ریت کا تعمیر ہو

غم رہے پنہاں در و دیوار دل کے درمیاں

کیا ضروری ہے کہ کربِ زیست کی تشہیر ہو


راغب اختر

No comments:

Post a Comment