صفحات

Tuesday, 10 October 2023

چمن چمن کہیں آنسو گھٹا گھٹا کہیں آہ

 چمن چمن کہیں آنسو گھٹا گھٹا کہیں آہ

بنا رہا ہے نئی کائنات عشق تباہ

نہ ہوش با خبر اس سے نہ بے خودی آگاہ

میں کس سے پوچھوں تِرے شہر التفات کی راہ

بس ایک موت کی حد تک پہنچ سکی ہے نگاہ

کہاں ملی ابھی دریائے سانحات کی تھاہ

بہارِ مشرق دل انقلاب موسمِ غم

کسی کا ایک تبسم کسی کی ایک نگاہ

یہ آرزو کے ستارے یہ انتظار کے پھول

چمک رہی ہیں خطائیں مہک رہے ہیں گناہ


کوثر جائسی

No comments:

Post a Comment