صفحات

Tuesday, 9 January 2024

عارفانہ کلام مدحت شاہ دو عالم میں بسر ہو جائے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


مدحتِ شاہِ دو عالمؐ میں بسر ہو جائے 

سلسلہ عمر کا یوں بارِ دِگر ہو جائے 

مجھ پہ بھی نظرِ کرم کر دیں مدینے والے

آپﷺ چاہیں تو مِری شب  کی سحر ہو جائے 

حبس اور لُو میں گرفتار ہے اُمت کہ حضور 

غم کے ماروں پہ عنایت کی نظر ہو جائے 

شعر گوئی ہے اگر علم و ہُنر تو آقاﷺ

نعت گوئی ہی مِرا علم و ہُنر ہو جائے 

آخری سانس تلک لب پہ رہے  جاری درودؐ 

آپﷺ کی مدح و ثناء زادِ سفر ہو جائے 


سید صداقت علی

No comments:

Post a Comment