صفحات

Thursday, 4 January 2024

شہر نبی میں یا رب جب میری حاضری ہو

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


شہرِ نبیؐ میں یا رب جب میری حاضری ہو

چہرے پہ تازگی ہو، آنکھوں میں روشنی ہو

بس ایک آرزو ہے، بس ایک جستجو ہے

بس آپؐ کا نگر ہو بس آپؐ کی گلی ہو

وہ لمحہ قیمتی ہے وہ لمحہ جاوداں ہے

جب دل مچل رہا ہو جب آنکھ میں نمی ہو

عشقِ شہِ زمنؐ میں جو رات بھی گُزاروں

اس کا ہر ایک لمحہ پھر کیوں نہ قیمتی ہو

مدحِ نبیؐ میں جو بھی قرطاس پر اتاروں

ہر لفظ مُشکبو ہو،۔ ہر شعر دائمی ہو

اب تو یہی دٗعا ہے دٗنیا و آخرت میں

چشمِ کرم ہمیشہ ہم پر حضورﷺ کی ہو

اس کے علاوہ دانش کوئی نہیں ہے خواہش

صلے علٰی ہو لب پر جب وقت آخری ہو  

    

اعجاز دانش

No comments:

Post a Comment