عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
رکھ لیں جو مجھے در پہ وہ دربان وغیرہ
پھر کیا ہے میرے سامنے سُلطان وغیرہ
آقاﷺ کی چٹائی کی بڑی شان ہے واللہ
بس نام کے ہیں تختِ سلیمان وغیرہ
دیکھے تو کوئی لفظِ یداللہ کی تاثیر
اُن ہاتھوں میں بول اٹھتے ہیں بے جان وغیرہ
بُوسیری کی اک نعت نے وہ رنگ جمایا
لوگوں کے دھرے رہ گئے دیوان وغیرہ
سرکار مدینہﷺ کی گلی کے جو گدا ہیں
رکھتے نہیں دُنیا کے وہ احسان وغیرہ
ہو حکم تو لے آؤں میں جنت میں انہیں بھی
کچھ رہ گئے باقی جو ثناء خوان وغیرہ
رکھ لیں جو مُجھے در پہ وہ دربان وغیرہ
پھر کیا ہے میرے سامنے سُلطان وغیرہ
سلطان محمود
No comments:
Post a Comment