صفحات

Monday, 8 January 2024

محمد کے ساتھی پہ قربان جاؤں

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


محمدﷺ کے ساتھی پہ قربان جاؤں

میں تیمی قریشی پہ قربان جاؤں 

حسب اور نسب جس نے بے عیب پایا 

وہ جس نے محمدﷺ پہ سب کچھ لُٹایا

وہ جو زخم کھا کر سدا مُسکرایا

میں ایسے صحابی پہ قربان جاؤں

وہ لب کھولے تو مُسکرائے صداقت

وہ جب سر اُٹھائے تو جُھک جائے رفعت

سلام اس کو کرتی ہے ہر ایک عظمت

میں اُس عالی ہستی پہ قربان جاؤں

یہ کہتے ہیں اب تک کے سارے وثائق

ہے بعد از پیمبرﷺ وہی سب سے فائق

غلاموں کو آزاد کرنے کا شائق 

میں اس کی نوابی پہ قربان جاؤں

جو چُھپ چُھپ کے کرتا تھا بوڑھی کی خدمت

جو چھوٹوں بڑوں، سب کو دیتا تھا عزت

ہے قربان اس پر جہاں بھر کی اُلفت

میں اس سُچے موتی پہ قربان جاؤں


مصعب شاہین

No comments:

Post a Comment