صفحات

Monday, 8 January 2024

اصحاب محمد سے جسے پیار نہیں ہے

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


اصحابِؓ محمدﷺ سے جسے پیار نہیں ہے

گویا اُسے آقاﷺ سے سروکار نہیں ہے

سلطانِ مدینہﷺ نے جنہیں جنتی کہا

اُن کا عدُو کیا دین کا غدار نہیں ہے؟

باطل نہیں تو کیا ہے جو ازواجِ نبیؐ کو

ماں ماننے کو آج بھی تیار نہیں ہے

سیدنا ابوبکرؓ کے ایمان کا مُنکر

جس رنگ میں آئے وہ میرا یار نہیں ہے

اصحابِؓ مصطفیٰؐ پہ تبرا کی روِش کیا

اعدائے دین ہونے کا اقرار نہیں ہے

ہدہد تیری خبروں میں صداقت تو ہے لیکن

اُمت میں سلیمان سا ہشیار نہیں ہے


ہدہد الہ آبادی

No comments:

Post a Comment