عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
نشانِ پائے محمدﷺ ہے روشنی کے لیے
ظہور آپؐ کا رحمت ہے ہر کسی کے لیے
زبان و لوح و قلم مدحِ مصطفیٰﷺ کے لیے
زمین و عرش بنے آخری نبیﷺ کے لیے
ہرے بھرے ہی رہیں گے جو جڑ گئے اُن سے
کہ اُن سے جڑنا ہی کافی ہے زندگی کے لیے
مدینہ، شام و نجف اور زمینِ کربلا ہے
وسیلہ قُربِ الٰہی کا اُمتی کے لیے
رضائے آلِؑ محمدؐ میں ہے خدا کی رضا
ثنائے آلِؑ محمدﷺ ہے بندگی کے لیے
سراپا نُورِ مبیں ہیں بشر کی صورت میں
وقار کم تو نہیں ہے یہ آدمی کے لیے
ہے خوش نصیبی صداقت کہ مجھ کو آقاؐ نے
طلب کیا ہے مدینے میں حاضری کے لیے
سید صداقت علی
No comments:
Post a Comment