ہاتھ ہاتھوں میں ڈال کے رکھیے
دوستوں کو سنبھال کے رکھیے
سرد موسم ہے برفباری بھی
خون تھوڑا اُبال کے رکھیے
آج کے دور کا نیا فیشن
سب کے پگڑی اُچھال کے رکھیے
آپ کے دوستوں میں دشمن بھی
ہر قدم دیکھ بھال کے رکھیے
زندگی بھی انہیں سے ہے رونق
خواب آنکھوں میں پال کے رکھیے
آپ کا دل رہے بھلے کالا
شاد چہرہ اُجال کے رکھیے
شاہجہاں شاد
No comments:
Post a Comment