صفحات

Saturday, 8 November 2025

قدم قدم پہ یہاں دلفریب دھوکا ہے

 قدم قدم پہ یہاں دلفریب دھوکا ہے

اسی فریب مسلسل کا نام دنیا ہے

تمام دنیا سے انسان کھیلتا ہے مگر

کسی کے ہاتھ میں انسان خود کھلونا ہے

ہمارے ساتھ نہیں ہے ہمارا دل بھی مگر

تمہارے ساتھ تو دنیا ہے ساری دنیا ہے

کسی نے پیار سے اک بار مجھ کو دیکھا تھا

مِری نظر میں ابھی تک وہی نظارا ہے

ہر ایک دور میں کوشش بہت ہوئی لیکن

جہاں میں آج بھی انساں سمجھ سے بالا ہے

یہی بہت ہے کہ تو میرے دل میں ہے ورنہ

تِرا مقام تو عرشِ بریں سے اونچا ہے


روشن لال روشن

No comments:

Post a Comment