عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
رونقِ زندگی آپﷺ ہیں آپﷺ ہیں
میری ساری خوشی آپؐ ہیں آپؐ ہیں
میرے دامن میں زہرہؑ کی خیرات ہے
کیوں ہو مجھ کو کمی آپؐ ہیں آپؐ ہیں
شاہِ خیبر شکن، شاملِِ پنجتن
یا علیؑ یا علیؑ آپؑ ہیں آپؑ ہیں
خواجۂ خواجگاں، فاتحِ قادیاں
پیرِ مہرِ علیؒ آپ ہیں آپ ہیں
کون ہو گا امامِﷺ صفِ انبیاء؟
بولے سارے نبیؑ آپؐ ہیں آپؐ ہیں
سید الطاف حسین کاظمی
No comments:
Post a Comment