عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
ہوا دیدار ہے مجھ کو خدا کا
جو دیکھا میں نے چہرہ مصطفیٰؐ کا
پھریں کیوں کر نہ گرد مصطفیٰؐ ہم
یہی کعبہ ہے اربابِ صفا کا
خدا آئینۂ شان نبیﷺ ہے
نبیﷺ آئینہ ہے شانِ خدا کا
احد سے اسم احمدﷺ ہے مسمیٰ
یہی ارشاد ہے اہلِ صفا کا
یہی ہیں کیف مدالظل کے معنی
جہاں سایہ ہے اس نورِ خدا کا
یہ ہے علم تصوف کا خلاصہ
محمدﷺ نام ہے شانِ خدا کا
خدا شاہد وطن ہے اس سخن کا
میں بندہ ہوں محمدﷺ مصطفیٰؐ کا
وطن حیدرآبادی
No comments:
Post a Comment