صفحات

Tuesday, 21 April 2026

خود کو زمانے کے لیے رسوا نہ کر سکے

 کاسہ بدست وقت سے سودا نہ کر سکے

خُود کو زمانے کے لیے رُسوا نہ کر سکے

ہر لفظ عکسِ سوز تھا، ہر نظم مُبتلا

لیکن ہم اپنے درد کو افشا نہ کر سکے

اسمِ حیات دفن تھا شورِ عدم کے بیچ

ہم سے مگر فریب کو سادہ نہ کر سکے

سایہ تھا سر نِگوں، بدن شب فُسردہ تھا

تب بھی چراغِ ہجر کو تنہا نہ کر سکے

اک شورِ خامشی تھا، مگر لب ہِلے نہیں

ہم اپنے انتشار کو نعرہ نہ کر سکے


زبیر احد

No comments:

Post a Comment