صفحات

Tuesday, 7 April 2026

جاناں روز دعا کرتا ہوں

 دعا


جاناں

میں یہ دعا کرتا ہوں

تیری آنکھوں کا کاجل

کبھی نہ بہنے پائے

موتیے کے جو پھول ترے بالوں میں ہیں

کبھی نہ ٹوٹ کر بکھریں

تیری کلائیوں کی یہ چوڑیاں کھنکتی رہیں

ہتھیلی پہ مہندی کی خوشبوئیں مہکتی رہیں

جاناں

روز دعا کرتا ہوں

تیرے خواب

تیرے ارمان تیرے اپنے ہیں

یونہی زندہ رہیں


عون الحسن غازی

No comments:

Post a Comment