صفحات

Saturday, 2 May 2026

جشن آمد رسول اللہ ہی اللہ

 عارفانہ کلام حمد نعت منقبت


جشن آمد رسولﷺ اللہ ہی اللہ

بی بی آمنہؑ کے پھول اللہ ہی اللہ


جب کہ سرکارﷺ تشریف لانے لگے

حُور و غلماں بھی خوشیاں منانے لگے

ہر طرف نُور کی روشنی چھا گئی

مصطفیٰﷺ کیا ملے زندگی مل گئی

اے حلیمہ تیری گود میں آ گئے

دونوں عالم کے رسولﷺ اللہ ہی اللہ


چہرۂ مصطفٰیﷺ جبکہ دکھایا گیا

چھپ گئے تارے اور چاند شرما گیا

آمنہؑ دیکھ کر مسکرانے لگیں

حواؑ مریمؑ بھی خوشیاں منانے لگیں

آمنہؑ بی بی سب سے یہ کہنے لگیں

دعا ہو گئی قبول اللہ ہی اللہ


شادیانے خوشی کے بجائے گئے

شاد کے نغمے سب کو سنائے گئے

ہر طرف شور صل علیٰ ہو گیا

آج پیدا حبیبﷺ خدا ہو گیا

پھر تو جبریلؑ نے بھی یہ اعلان کیا

یہ خدا کے ہیں رسولﷺ اللہ ہی اللہ


ان کا سایہ زمیں پر نہ پایا گیا

نُور سے نُور دیکھو جدا نہ ہوا

ہم کو عابد نبیﷺ پر بڑا ناز ہے

کیا بھلا میرے آقاﷺ کا انداز ہے

جس نے رخ پر ملی وہ شفا پا گیا

خاکِ طیبہ تیری دھول اللہ ہی اللہ


عابد بریلوی

No comments:

Post a Comment