صفحات

Tuesday, 18 August 2026

محبت سے کنارہ کر رہے ہیں

 محبت سے کِنارہ کر رہے ہیں

وہ خُود اپنا خسارہ کر رہے ہیں

ہمارا حوصلہ کیا پوچھتے ہو؟

بغیر اس کے گُزارا کر رہے ہیں

جُھکائیں سر کہ آپ اہلِ زمیں ہیں

فلک کا کیا نظارہ کر رہے ہیں

انہیں کوئی سہارا مل رہا ہے

ہمیں جو بے سہارا کر رہے ہیں

معاذ احمد تم ان کا دل ہی رکھ لو

جو تم پر جان وارا کر رہے ہیں


احمد معاذ

No comments:

Post a Comment