صفحات

Tuesday, 18 August 2026

پیاری لڑکی بقول تمہارے بے شک تم اور میں

 پیاری لڑکی

بقول تمہارے

بے شک تم اور میں

آنے والے چند ماہ و برس میں

عمر کی اس منزل پر ہوں گے

جس پر پہنچ کے ہر راہی

بوڑھا، بوڑھا کہلاتا ہے

لیکن لڑکی! یاد رکھو

میرے دیوان کی کچھ غزلوں

اور کچھ نظموں کے مصرعوں میں

تم جو ہو نا

بہار کا سرخ گلاب رہو گی

ان آنکھوں کی پلکوں پہ تم

اک روشن ماہتاب رہو گی


شہزاد احمد اعوان

No comments:

Post a Comment