رنگ اردو دنیا بھر کے نامور کلاسیک اور نوجوان اردو شعراء کے شاہکار کلام پر مبنی بلاگ🌷Rung E Urdu a blog of worldsfamous poetry of past & present era
درد روتا ہے درد دے کے مجھے
سرخ بھی زرد ہو گیا ہے اب
تم مجھے درد دے نہیں سکتے
درد ہمدرد ہو گیا ہے اب
اب کسی سے نہیں کوئی الفت
دل یہ بے درد ہو گیا ہے اب
گرم جوشی نہیں زباں میں رہی
خون بھی سرد ہو گیا ہے اب
سیده فلزا تسکین
No comments:
Post a Comment