عارفانہ کلام حمد نعت منقبت
انؐ کی چمک سے چمکا چہرہ اصُول کا
آنکھوں کی روشنی بھی صدقہ رسولؐ کا
حسن صدائے سرور تیری تلاش میں
حبشی کو مِل گیا ہے لہجہ قبول کا
جبریلؑ کون ہے جو رفتار جان لے
سایا نہ پا سکا وہ قدموں کی دُھول کا
ان کی نوازشوں سے دونوں جہان میں
کلیوں کی آبرو ہے چرچا ہے پھُول کا
دونوں جہاں کا والی، اُمی لقب مِرا
نبیوں کا بھی نبی ہے بابا بتولؑ کا
صدیوں سے معتبر ہے طیبہ کی تازگی
باقی تمام دُنیا قِصّہ فضول کا
اہلِ جہاں نے دیکھا احمد یہ رو برو
اقرا کی روشنی میں عرصہ نزول کا
احمد ریاض
No comments:
Post a Comment